راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چین کی وزارت قومی دفاع کے دفتر خارجہ امور کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل گوان ژو فی نے منگل کو ملاقات کی ۔ جانئٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ریئر ایڈمرل گوان ژو فی تیسرے پاک چین سٹاف مذاکرات میں شرکت کیلئے چینی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ یہ مذاکرات جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہو رہے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں