اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوسف رضاگیلانی کیخلاف کیسز،چوہدری نثار بول پڑے، پنجاب کے بعدوفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی قائم کر نے پر غور شروع کر دیا ہے . دو دن کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خدمات مانگ لیں جبکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ مدارس اصلاحات اور اسلحہ لائسنز کے کام کی نگرانی نیکٹا کرے گی .اسلام آباد میں زمینوں پرقبضے کرکے کچی آبادیاں بنوانےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے.یوسف رضا گیلانی کیخلاف ایک کیس بھی موجودہ حکومت نے نہیں بنایا، عمران فاروق قتل کیس عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے تو انصاف ہو گا اس حوالے سے بے جا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، چیئرمین نادرا، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عائشہ ممتاز سمیت ایف آئی اے کے افسران نے شرکت کی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دو سال قبل اس وقت کے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو میں نے ہدایات جاری کی تھیں کہ ادویات اور کھانوں میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاہم اس وقت کی انتظامیہ نے کچھ کام کیا تھا