اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا ستارہ نئی بلندیوں کی جانب گامزن،بین الاقوامی اخبار کی رپورٹ

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)پاکستان کا ستارہ نئی بلندیوں کی جانب گامزن،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہاہے کہ پاکستان نہ صرف امن کی جانب بڑھ رہا ہے بلکہ اس کی معیشت میں بہتری کے اثرات بھی ظاہر ہورہے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ فوجی آمریت، دہشت گردی اور سیاسی اتار چڑھاو ¿ کے بعد پاکستان اب بہت پرسکون ہے، گزشتہ 9 ماہ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی اور عوام اب شاپنگ مال، ریستوران اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کو مستحکم اور پرامن بنانے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرکے قیاس آرائیوں اور شبہات کا خاتمہ کیا ہے جب کہ ایک سال قبل عمران خان طویل دھرنے کے ساتھ ان کے استغفی کا مطالبہ کررہے تھے۔واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ نواز شریف نے فوج کو افغانستان اور بھارت کے ساتھ خارجہ پالیسی طے کرنے کے مکمل اختیارات بھی دیئے اور آپریشن ضربِ عضب اور کراچی میں امن وامان کےلئے آپریشن کا فیصلہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم اپنی ڈھائی سالہ بچ جانے والی مدت میں انہیں کئی معاشی اور معاشرتی مشکلات کا سامنا ہے جس سے ان کے مخالفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کو اب تک 6.2 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے .



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…