اسلام آبا(نیوزڈیسک))مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے تحریک انصاف کی طرف سے پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جس روز عمران خان سندھ میں پیپلزپارٹی پرکیچڑاچھال رہے تھے اسی روزپنجاب میں ان کے چیف آرگنائزرپیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھیک مانگ رہے تھے یہ قلابازی خان کی ایک اورقلابازی ہے،عمران خان الیکشن سے فرار کی راہیں ڈھونڈرہے ہیں مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے،سات جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نے ثابت کردیا ہے کہ اب کوئی بھی جماعت اکیلے مسلم لیگ ن کامقابلہ نہیں کرسکتی۔منگل کوپی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اورنجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا کہ جس روز عمران خان سندھ کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کر رہے تھے اسی روز پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور لاہور میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹ کے مذاکرات کر رہے تھے یہ تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی کا عملی نمونہ ہے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف جس طرح مختلف اتحاد کر رہی ہے اس نے ماضی کے 9 ستاروں کی یاد تازہ کر دی ہے پی ٹی آئی الیکشن سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے قلا بازی خان ہر چیز پر قلابازی کرتے ہیں سونامی لانے کے دعوے دار کے پی کے میں 24 اضلاع میں سے صرف 9 میں اپنی