فصور (نیوزڈیسک)قصور کے بعد تونسہ شریف میں بھی بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے دو ملزمان نے درجنوں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنائیں اور بچوں کوبلیک میل کرکے ہزاروں روپے لوٹے ،گرفتار ملزم کے قبضے سے درجنوں بچوں کی ویڈیو کلپس برآمد،والدین اور علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نےایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا .آر پی او رحمت اللہ نیازی نے ڈی پی او ڈیرہ غازی اور متعلقہ حکام سے واقعے رپورٹ طلب کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بلیک میلنگ کے کرب نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ قصور بعد تونسہ شریف میں بھی بچوں پر ڈھائے گئے ظلم کا پردہ اب تک نے فاش کردیا۔