بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

17ارب کی کرپشن،ڈاکٹر عاصم نے بھی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست کر دی

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق مشیر ڈاکٹر عاصم حسین نے 17 ارب کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست کردی۔سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے ریفرنس سے

بریت کیلئے درخواست دائر کردی۔ریفرنس سے بریت کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی، جس میں وکلا بریت کی درخواست پر اپنے دلائل دیں گے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ معاملہ منی بجٹ سے حل نہیں ہوگا، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے۔ عوام کو سمجھنا پڑے گا کہ ہم کس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک بہت ہی سخت حالات کی طرف جا رہا ہے۔ ہم نے ٹھیک اقدامات نہ کیے تو حالات سنگین ہوں گے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔  ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے ریفرنس سے بریت کیلئے درخواست دائر کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…