اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پرسینیٹرآصف کرمانی نے کہا کہ وزراء کی پوری لائن خالی ہے، ہم آسکتے ہیں یہاں وزراء کیوں نہیں آئے، جس پرچئیر مین سینٹ کی وزراء کو اجلاس میں بلانے کی ہدایت کی بعد ازاں سینیٹر آصف کرمانی اپنی ہی حکومت پر برس پڑتے ہوئے کہا کہ وزراء کو پابند بنایا جائے کہ وقت پر آیا کریں اور روز آیا کریں ہم جب اپوزیشن میں تھے تو اعتراض کرتے تھے ایک ہی پارلیمانی وزیر سارے جواب دیتا ہے آج بھی صورتحال مختلف نہیں آج بھی ایک وزیر مملکت سارے سوالات کے جوابات دیتے ہیں اور وزراء کی لائن خالی نظر آتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر وزراء نہیں آسکتے تو اس ایوان کو تالا لگا دیں مانتا ہوں اسلام آباد میں ٹھنڈ ہے لیکن ممبرز بھی تو پہنچ جاتے ہیں۔