ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بجلی کے ملک گیر بریک ڈائون کے اثرات تاحال برقرار ملک بھر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس متاثر

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی ا ین پی ) بجلی کے ملک گیر بریک ڈاون کے اثرات تاحال برقرار ، ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ کی فراہمی پوری طرح بحال نہ ہو سکی، صارفین تاحال مشکلات کا شکار ۔ موبائل فون سروس کے علاوہ رقوم کے ڈیجیٹل لین دین

اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سروس سینٹر چلانے، بیلنس لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیز ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی بیک اپ توانائی پر آپریٹ کر رہی ہیں۔ موبائل ٹاورز کو چلانے کے لیے جنریٹرز استعمال کیے جارہے ہیں تاہم دور دراز علاقوں تک جنریٹر کا ایندھن پہنچانے میں لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایندھن کی مد میں بھاری مالیت کے اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔معمول کی لوڈ شیڈنگ کے مقابلے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹیلی کام کمپنیز 5لاکھ لیٹر زائد ایندھن استعمال کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…