بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

آن لائن بات چیت نوجوانوں کے مزاج اور توجہ کو متاثر کر سکتی ہے ، نئی تحقیق

datetime 25  جنوری‬‮  2023 |

سڈنی(شِنہوا)یونیورسٹی آف نیو ساتھ ویلز(یو این ایس ڈبلیو سڈنی)کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق آن لائن بات چیت نوعمرافراد کے مزاج اور کام کی صلاحیت کو منفی طور پر متاثر کر سکتی ہے۔ دسمبر 2022 میں سائنٹیفک رپورٹس جریدے میں شائع ہونے والی

اس تحقیق میں 11 سے 30سال عمر کے 225 شرکا کا سیکھنے کا ٹاسک مکمل کرنے کا آن لائن سماجی تشخیصی خطرے اور ادراک سے مماثلت کی حامل صورتحال میں جائزہ لیا گیا۔ ٹاسک شروع کرنے سے پہلے، شرکا سے کہا گیا کہ وہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے ایک آڈیو کلپ ریکارڈ کریں۔ پھر انہیں بتایا گیا کہ ان کے آڈیو کلپس کو دوسرے آن لائن سنیں گے اور ان کا جائزہ لیں گے۔یو این ایس ڈبلیوکی ماہر نفسیات اور اس تحقیق کی شریک مصنفہ سوسانے شویزیئرنے کہا کہ آن لائن سیکھنے کے ٹاسک کے دوران، اسکرین کے نیچے ایک ‘ویوز اینڈ کمنٹس ٹریکر’ موجود تھا۔ شرکا کو یہ معلوم نہیں تھا کہ کون سی ریکارڈنگ دیکھی جا رہی ہے یا اس پر تبصرہ کیا جا رہا ہے، اور نہ ہی وہ یہ جانتے تھے کہ تبصرے مثبت ہیں یا منفی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقابل کا مقصد تھا کہ یہ عمل حقیقی زندگی میں کیسا ہے۔ جب آپ کو کوئی ٹاسک مکمل کرنا ہوتا ہے، تو آپ آن لائن کیا ہو رہا ہے اس کا پتہ نہیں لگا سکتے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ کسی حد تک آپ کو جانچا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…