ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

قرآن پاک کی بے حرمتی ، حکومت سے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کراچی کے رہنما مفتی عبدالحنان ، آل پاکستان مسلم قومی اتحاد کے صدر ڈاکٹر احمد مہتاب نے سوئیڈن میں سرکاری سطح پر قرآن مجید فرقان حمید کی بے حرمتی کے خلاف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم جلا کر پوری امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے،

حکومت پاکستان فوری طور پر سوئیڈن اور ہالینڈ کے سفیروں کو ملک بدر کرے۔ اس موقع پر جمعیت پنجابی دوداگران کے یونس صابن والا، نوید احمد پریس والے بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ فوری طورپر پارلیمنٹ میں قراردادیں منظورکرائیں،قرآن پاک کی عظمت کی حفاظت اپنی جانوں پر کھیل کر کریں گے۔ اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ فوری طورپر تمام ایوانوں میں مذمنی قراردادیںمنظور کرکے اقوام متحدہ پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ دنیا کو پابند کریں کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان ہر چیز پر سمجھوتہ کرسکتا ہے مگر کسی بھی صورت صاحب قرآن اورقرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا۔اگر مغرب نے اسلام کے خلاف سازشیں بند نہیں کیں تو عالمی امن برباد ہوکر رہ جائے گا۔اقوام متحدہ تعصب کی عینک اتارکر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا نوٹس لے اور اپناکرداراداکرتے ہوئے مغربی دنیامیں پھیلنے والے اسلاموفوبیاکو روکے۔متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن کریم جلائے جانے کے اشتعال انگیز، قیامت خیز ،المناک سانحہ کیخلاف منعقدہ احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و سیاسی زعماء نے پرزور مطالبہ کیاہے کہ حکومت پاکستان سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدرکرے،او آئی سی، اقوام متحدہ سویڈن میں قرآن جلانے کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائے،اقوام متحدہ میں قرآن سمیت تمام آسمانی مقدس کتابوں کی توہین پر سزائے موت کا قانون بنایاجائے،

مسلم ممالک قرآن کی بیحرمتی کیخلاف سویڈن کا مکمل سفارتی وسوشل بائیکاٹ کریں۔علماء نے کہا کہ اسلام تمام آسمانی کتب اور تمام پیغمبر و رُسل پر کامل ایمان اور ان کے احترام و تقدس پر یقین رکھتاہے لیکن بعض شرانگیز انسانیت و مذہب کے دشمن صیہونی و استعماری ازم کے ایجنٹ دنیا میں اسلامو فوبیا کے ذریعے عالمی امن و سلامتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی فضاء کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ غیر جانبدارہوکر سویڈن حکومت کیخلاف فوری ایکشن لے۔ اجلاس سے متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ و میزبان مولانا محمد امین انصاری، سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی، کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود، نائب صدور علامہ علی سرکار نقوی،علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترک،فلسطین فائونڈیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،

جے یو آئی (س)کے رہنما مولانا خواجہ احمدالرحمن یار خان،جمعیت اتحاد العلماء کے علامہ مفتی روشن دین الرشیدی،ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنما علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علماء امن کونسل پاکستان کے صدر علامہ ضیاء اللہ سیالوی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرارعباسی،مسلم لیگ (ن)کے محمداسلم خٹک ایڈووکیٹ،سواد اعظم اہل سنت یوتھ فورس کراچی کے صدر مولانا حافظ گل نوازسمیت مولانا منظرالحق تھانوی، مفتی فیصل عزیزبندگی ،مفتی اکبر شاہ ہاشمی،مفتی شبیراحمد،تاجر رہنما فہیم الدین انصاری و دیگر نے خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…