جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں قید14 سالہ پاکستانی بچہ غلام حسین اپنی رہائی کا منتظر

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (آن لائن)بھارت میں قید14سالہ پاکستانی بچہ غلام حسین اپنی رہائی کا منتظر ہے ،عید کی آمد کے موقع پر غلام حسین کے والدین اور بہن بھائی کراچی میں اس کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق چودہ سالہ غلام حسین کو اپنے والد سمیت سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ غلام حسین اور اس کے والد سمیت مجموعی طور پر 36 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارت لایا گیا تھا جس میں سے چھ بچوں کو جوونائل کورٹ میں بھیج دیا گیا تھا۔رواں برس جولائی میں بھارتی عدالت نے 82 پاکستانی ماہی گیروں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا جس میں غلام حسین اور اس کا والد بھی شامل تھا۔ماہی گیروں کی فہرست جب بھارتی فورسز کے حوالے کی گئی تو اس میں غلام حسین کا نام شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے والد کے ساتھ وطن واپس نہیں لوٹ سکا اور اب تک اس کی راہ دیکھ رہا ہے۔سینئر بھارتی پولیس اہلکار نے بتایا کہ تکنیکی غلطی کی وجہ سے غلام حسین کا نام فہرست میں شامل نہیں ہوسکا لیکن بغیر نام درج کرائے ہم اسے جانے نہیں دے سکتے۔عید کی آمد کے موقع پر غلام حسین کا نام دس روز پہلے پھر کلیئرنس کے لیے بھیجا گیا ہے جس کے بعد غلام حسین اچھی خبر کے انتظار میں ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…