اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عارضی طور پر سن کردینے والی ادویات یا انجیکشن (Local anesthetic) کے استعمال سے بچوں میں دانتوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔یہ مطالعہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں بچوں میں دانتوں کی سرجری کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔سوئٹزرلینڈ اور چین کے محقیقین کی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ کلینکس میں عام طور پر استعمال ہونے والی ادویات یا انجیکشن دانتوں کے سیلز کو متاثر کرتی ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب اس سلسلے میں محقیقین کو شواہد ملے ہیں کہ ان ادویات کا استعمال دانتوں کی گروتھ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ریسرچ ٹیم کے مطابق کسی بھی دیگر طبی عمل کے مقابلے میں دانتوں کے علاج کے دوران ان ادویات و انجیکشنز کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ ان کے سائیڈ افیکٹس پر اس سے قبل زیادہ تحقیقات نہیں کی گئی۔ریسرچ کے مطابق زیادہ دیر تک ان ادویات کے اثر سے دانتوں کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ریسرچ میں والدین کو ان ادویات کے کم سے کم استعمال کی ہدایت کی گئی۔ریسرچ میں مزید کہا گیا کہ والدین کو اپنے بچوں میں ایسی عادات پیدا کرنی چاہیئیں جن سے دانتوں کی سرجری یا دیگر مسائل سے بچا جاسکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں