مظفر آباد(آن لائن) وادی نیلم سے پانچ میں سے تین کوہ پیما گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں ، تینوں کوہ پیماوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ دو کوہ پیما واپس آگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم سے تین کوہ پیما چھبیس اگست سے لاپتہ ہیں وادی نیلم میں لاپتہ ہونے والے تینوں کوہ پیما کے نام عمران ، عثمان اور خرم ہیں تینوں کوہ پیما کا تعلق مانسہرہ اور اسلام آباد سے ہے تینوں کوہ پیما ہزاروں فٹ بلند بابو سر ٹاپ سر کرنے آئے تھے آخری رابطہ اکتیس اگست شام پانچ بجے ہوا تھا تینوں کوہ پیما کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ ہوچکی ہیں پاک فوج سے بھی مدد طلب کرلی ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وادی نیلم کے بابو سر ٹاپ کرنے کیلئے پانچ کوہ پیما مہم پر نکلے ہوئے تھے ان میں دو واپس آگئے ۔