رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یار خان میں ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات اور آبپاشی کے اہلکاروں سے مبینہ ملی بھگت کر کے سرکاری جنگلات اور نہروں کے کنارے کھڑے درختوں کا صفایا کردیا ہے۔محکمہ آبپاشی اور جنگلات ذرائع کے مطابق ٹمبر مافیا نے دونوں محکموں کے افسران سے مبینہ ملی بھگت کر کے نہروں کے کنارے کھڑے قیمتی درختوں کا صفایا کر دیا ہے اور متعدد نہروں پر ٹمبر مافیا نے درختوں کو گرا دیا ہے تاکہ آسانی سے اٹھائے جاسکیں دوسری جانب صادق آباد کے قریب کوٹ سبزل میں واقع پنتالیس سو ایکڑ پر محیط ولہار جنگل اور ہزاروں ایکڑ پر محیط لیاقت پور جنگل سے بھی قیمتی درخت غائیب ہیں اور ولہار جنگل کا پانی با اثر زمینداروں کو فروخت کیا جا رہاہے