پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

مہنگے مہنگے علاج سے مکمل نجات ، پیاز کاکچھ اسطرح استعمال آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

datetime 20  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیاز قدرت کی وہ نعمت ہے کہ جسے شائد ہم وہ اہمیت نہیں دیتے جو اصل میں اس کو ملنی چاہیے . متعدد سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ذیا بیطس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے .پیاز ناصرف صحت کے فوائد سے ہمیں مالا مال کرتے ہیں بلکہ ان کے کئی

دیگر شاندار استعمال بھی ہیں،مثال کے طور پر اگر آپ مچھروں سے بچنے کا آسان ترین نسخہ چاہتے ہیں تو پیاز کو کاٹ کر اپنے جسم پر مل لیجئے. اگرجسم پر کوئی کیڑامکوڑا کاٹ لے تو اس پر پیاز رگڑنے سے درد سے نجات مل جاتی ہے. گلے کی خرابی سے نجات کے لئے پیاز کو پانی میں ابال لیجئے اور اس پانی کو چائے کی طرح پیجئے. اگر جلد جھلس جائے تو اس پربھی پیاز لگانے سے راحت محسوس ہوتی ہے. اگر جلد میں کوئی کانٹا وغیرہ چبھ جائے جو کہ جلد کے اندر پیوست ہو تو اسے نکالنے کے لئے اس کے اوپر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے پیاز باندھ کر رکھیں. دھاتی اشیاءکو چمکانے کے لئے پیاز کو باریک پیس کر پانی میں ملا کر سطح پر رگڑیں، دھاتی اشیاءچمک اٹھیں گی.اگر کسی چیز پر کئے گئے پینٹ کی بو ختم نہ ہورہی ہو تو اس پر بھی یہی آمیزہ رگڑیں تو بو ختم وجائے گی. اگر کسی کھانے میں سے جلنے کا ذائقہ آرہا ہے تو اس میں پیاز کو دو حصوں میں کاٹ کر رکھ کر تھوڑی دیر پکائیں،یہ جلے ہوئے ذائقے کو جذب کرلے گا.اُف ایسا باکمال نسخہ ..پیاز کا رَس سر پہ لگائیں اور پھر کمال دیکھیںبہت سے لوگ بال گرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں.اگرچہ روزانہ 50سے 100بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن زیادہ بال گرنے سے لوگ خاصے پریشان ہو جاتے ہیں. گنجا پن شکل میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر دیتا ہے جس سے متاثرہ شخص کے اعتماد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے. یوں تو بالوں کو گرنےسے بچانے کے کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن ان کے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں. آج ہم آپ کو پیاز کی اس خصوصیت سے آگاہ کرنے جا رہے ہیں

جو نہ صرف آپ کے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور اس کا کوئی مضرصحت پہلو بھی نہیں.آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کربھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ”کولجین ٹشوز“کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں.آپ جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے

پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں. اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتے ہیں تو سارا دن بھی یہ جوس سر پر لگارہنے دیں لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سرکو دھولیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…