بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024‘پاک بھارت ٹاکرا ، آئی سی سی نے ورلڈکپ میچز کے لیے امریکہ کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا

datetime 20  جنوری‬‮  2023 |

آئی سی سی نے ورلڈکپ میچز کے لیے امریکہ کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا

لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کے لیے امریکہ کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو میچز کرانے کے لیے

شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کرائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر اتل رائے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو امریکہ میں کرائوڈ کی بہت سپورٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکہ میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے۔ اتل رائے نے کہا کہ فلوریڈا میں حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ سولڈ آئوٹ رہا۔واضح رہے کہ جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کے امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…