اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری موخرکردی ہے۔ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخرکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے درآمدات پر فلڈلیوی لگانے کی بھی مخالفت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی بنک نے شرط عائد کی کہ پاکستان کو امپورٹس پر اضافی ٹیکس کم کرنا ہوگا، معیشت کے استحکام کے پروگرام رائز کیلئے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر جبکہ سستی توانائی کے پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر ملنا تھے تاہم ڈالر کو ترستی پاکستانی معیشت رواں مالی سال مزید 1.1 ڈالر سے محروم ہو گی۔