اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں شہبازشریف، وفاقی وزرا، پنجاب اور سندھ سے پارٹی رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور پارٹی ٹکٹ جاری کرنیکے امور پر بھی مشاورت ہوگی۔ این اے 122 اور این اے 154 کے ضمنی انتخابات کی حکمت عملی بھی زیر غورآئے گی۔