لندن(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا۔ صاف شفاف الیکشن کے لئے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔عمران خان نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا بلدیاتی انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، ہم نے الیکشن ٹھیک کروانے کے لئے ن لیگ کے خلا ف الائنس بنایا ہے۔ جسٹس ریاض کیانی نے الیکشن میں سب سے بڑی دھاندلی کروائی تھی، ہم اسلام آباد میں صاف اور شفاف الیکشن کے لئے 4 اکتوبر کو جلسہ کریں گے
مزیدپڑھیئے:وفاق نے خواہش پانچ سال بعدپوری کردی