فیصل آباد (نیوزڈیسک) فیصل آباد میں ڈینگی کے مزید دو نئے کیس سامنے آ گئے جس کے بعد الائیڈ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں مزید دو شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ہسپتال میں مریضوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ تمام کیس رواں ہفتہ میں سامنے آئے جس کی وجہ سے ضلعی انظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا جہاں ایک مریضہ شریفاں بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں