جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے رہنماءکے بیٹے کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ مبینہ طور پر 980ملین روپے کے فراڈ میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنماءسینٹر سیف اللہ بنگش کے بیٹے کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس محمودمقبول باجوہ اور جسٹس فرخ گلزار اعوان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار شوکت اللہ بنگش کی درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے بے بنیاد ریفرنس میں ملوث کر کے 9 اگست سے گرفتار کر رکھا ہے، نیب نے 980 ملین روپے کے فراڈ کے مقدمہ میں بغیر ٹھوس شواہد کے ملوث کر کے گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف درج نیب ریفرنس میں شوکت اللہ بنگش قصر ذوق کے متاثرین میں شامل ہے ، ملزم نے قصرذوق لبرٹی کی اراضی ایشین گیس کمپنی کو پانچ کروڑ روپے میں فروخت کر دی تھی اور ملزم لوگوں سے فراڈ میں ملوث نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت نیب کے پرایسکیوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود ہیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم قصر ذوق لبرٹی میں عوام الناس سے فراڈ کرنے میں ملوث ہے لہٰذا درخواست ضمانت خارج کی جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کو پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…