جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

گیس کی قیمتوں میں 74فیصد تک اضافہ ، وفاقی حکومت نے لائف لائن گیس صارفین کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی

datetime 12  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 74فیصد تک اضافے کا معاملہ ،آئی ایم ایف دباؤ کے باوجود وفاقی حکومت نے لائف لائن گیس صارفین کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے 2 نئے پلان تیار کر لئے،گھریلو صارفین پر بوجھ کم کرنے کیلئے نئے سلیب بنائے جائیں گے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے 20 سے 50 ?ونٹ تک 3 نئے سلیب بنانے کا پلان ہے،پلان ون کے تحت قیمتوں میں اضافہ 50 یونٹ سے زائد کے استعمال والے صارفین پر ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ پلان ٹو کے تحت موجودہ 6 سلیب میں سے 3 کو پروٹیکٹڈ رکھنے کی حکمت عملی ہے،پلان ٹوکے تحت 200 یونٹ سے اوپر کے صارفین کیلئے گیس مہنگی ہوسکتی ہے۔پیٹرولیم ڈویژ ن ذرائع نے بتایاکہ کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرنے کی تجویز ہے،اوگرا کی تجاویز کے بعد وزیر اعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ ہوگا۔اوگرا نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں 74 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی ،وفاقی حکومت اوگرا کی منظوری اپنی حکمت عملی اور مکمل مشاورت سے فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان کرے گی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…