خانیوال(این این آئی)دو وقت روٹی کے لئے ٹھٹھرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جان کی بازی ہار گیا۔یہ افسوسناک واقعہ خانیوال کے علاقے سرائے سِدھو میں شریف کریانہ سٹور کے آٹا سٹال پر پیش آیا جس میں نواحی علاقے محسن شاہ کا رہائشی سرفراز ولد اللہ دتہ آٹے کے حصول کے لئے علی الصبح لائن میں لگا ہوا تھا، آٹے کا انتظار اس غریب محنت کش کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔متوفی کو لوڈر رکشہ پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی ۔انتظامیہ کو واقعہ کا علم ہونے کے باوجود ابھی تک کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔
ٹھٹھرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی















































