اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طالبان کی خواتین پر پابندیاں، آسٹریلیا افغانستان کیخلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی( این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے افغانستان کے خلاف مارچ میں شیڈول 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت ہوئی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں شیڈول 3میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جِم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا۔رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین پر حال ہی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے دورہ بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ یواے ای میں تین ون ڈے میچز کھیلنا طے تھے۔دونوں ٹیموں کے مابین میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…