جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

نیپرا نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی سات روپے تینتالیس پیسے سستی ،سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے قیمت میں انیس پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا ،قیمتوں میں کمی اور اضافے کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہوگا

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں سات روپے تینتالیس پیسے کی کمی جبکہ ڈسکوز صارفین کیلئے انیس پیسے مہنگی کر دی گئی۔نیپرا اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی نومبر 2022 کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی جبکہ کے الیکٹرک نے 7روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی،سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے قیمت میں اضافہ بھی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کیا گیا اور سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز کی الگ الگ درخواستوں پر نیپرا نے گزشتہ ماہ 27 دسمبر کو سماعت کی تھی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا اطلاق سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے ماہ جنوری کے بلوں پر ہوگا ،کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین،تین سو یونٹس تک گھریلو، زرعی اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…