بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،اسد عمر

7  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کر کے مقابلے سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔
قومی زرعی تحقیقاتی کونسل میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ این اے 122 اور این اے 154 کے فیصلوں سے مسلم لیگ ن پر سخت دباؤ پڑا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے زور پکڑنے سے مسلم لیگ ن کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب کے بلدیاتی الیکشنز میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسی اسٹیٹس کی جماعتوں سے اتحاد کے سخت مخالف ہیں۔لینڈ مافیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کی 1450 ایکڑ اراضی لینڈ مافیا کو دینا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف اس فیصلے کی سخت مزاحمت کرے گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…