بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے رونالڈو کی گرل فرینڈ پر بڑی پابندیاں عائد کردیں

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹار فٹبالر رونالڈو کی گرل فرینڈ پابندیوں کے جال میں پھنس گئیں ،سعودی عرب میں ان کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ

دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ کو دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت قوانین اور ضوابط کو اپنانے کی ضرورت ہوگی۔اگرچہ سعودی عرب میں خواتین کو حالیہ برسوں میں کچھ آزادی ملی ہے تاہم مغربی ممالک کے مقابلے کچھ پابندیوں کا سامنا ہوگا۔ فٹبال کلب النصر کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدے کے بعد اِن کے بچوں کو یورپی یونین کی وزارت خارجہ کی طرف سے سعودی عرب میں منتقل ہونے والوں کیلئے کچھ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جن میں ایک یہ ہے کہ اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو عوامی مقامات پر عبایا پہننا لازمی ہوگا۔انہیں نامناسب کپڑے پہننے سے گریز کرنا ہوگا (یعنی چُست یا کم کپڑے)۔شراب اور سور کے گوشت کی مصنوعات درآمد اور استعمال سختی سے منع ہوگا۔اسی طرح رمضان المبارک کے مہینے وہ عوامی جگہ پر نہ کچھ کھا پی سکیں گی اور نہ سگریٹ نوشی کرسکیں گی۔سیاحت سے متعلق چونکہ وہ مسلمان نہیں ہیں تو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کا دورہ نہیں کرسکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…