جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

4 سال سے بند آٹا چکی پر چھاپہ، سرکاری گندم کی 50 کلو وزنی ایک ہزار بوریاں برآمد

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میرپورخاص میں ڈپٹی کمشنر نے رات گئے 4 سال سے بند آٹا چکی پر چھاپہ مار کر سرکاری گندم کی 50 کلو وزنی ایک ہزار بوریاں برآمد کرکے چکی اورگودام کو سیل کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے اے سی شجاع آباد

اور متعلقہ پولیس کے ہمراہ پبلک اسکول روڈ پر کاروائی کی جس کے دوران ہتھوڑو کی مدد سے چکی اور اس سے منسلک گودام کے تالے توڑ کر ذخیرہ شدہ گندم کی بوریوں کی موجودگی کی تصدیق کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری کی سخت ہدایت ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی نہیں ہونی چاہیے اس لیے جیسے ہی اطلاع ملی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ برآمد شدہ گندم کی بوریاں سرکاری گوداموں سے نکلی ہوئی ہیں اور تمام گندم کی بوریاں سرکاری تحویل میں لیکر محکمہ خوراک کے حوالے کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق جس آٹا چکی پر چھاپہ مارا وہ چار پانچ سال سے بند پڑی ہے اور ایک ماہ قبل سرکاری کوٹے کے تحت ملنے والی گندم کی ہزاروں بوریاں مختلف مقامات پر ذخیرہ کی گئیں، پچھلے ماہ کا جاری کردہ سرکاری گندم کا اسٹاک دیگر تمام آٹا چکیوں کے پاس ختم ہوچکا ہے لیکن بند چکی میں وافر مقدار میں گندم کی موجودگی ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں آتی ہے، محکمہ خوراک کے متعلقہ افسران کو طلب کیا گیا ہے اور مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں ڈی سی میرپورخاص نے اے سی شجاع آباد، مختیار کار اور ڈی ایف سی میرپور خاص کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے چھاپے سے متعلق آگاہی دی کہ حکومت کے جاری کردہ کوٹے کی گندم کی لگ بھگ آٹھ سو سے ایک ہزار بوریاں برآمد کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…