منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

خالصتان ریفرنڈم، آسٹریلوی حکومت نے بھارت کو بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

سڈنی (آن لائن) آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبرن میں خالصتان ریفرنڈمژ سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی پھیل گئی۔سکھ برادری کی

جانب سے 15 جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کی 34 ویں برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اندرا گاندھی کے قاتلوں کو 6 جنوری 1989 کو پھانسی دی گئی تھی۔ ستونت سنکھ اور کیہر سنگھ نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کا بدلہ لینے کیلئے اْس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کیا تھا۔میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا۔ پلیمٹن گوردوارے کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔پوسٹر پر ستونت اور کیہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں جس پر ہندو برادی مشتعل ہوگئی اور نامعلوم افراد نے پوسٹرز پر اسپرے کردیا۔دوسری جانب ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا تاہم آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…