جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارت کے ہندو انتہاپسند افغانستان ، پاکستان ، نیپال بھوٹان اور بنگلہ دیش پر قبضے کا خواب دیکھنے لگے

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

نئی دلی (این این آئی)بھارت کے ہندو انتہا پسند اکھنڈ بھارت کے نظریہ پر عمل درآمد کیلئے افغانستان، پاکستان، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے مدھیہ پردیش میں ایک ہندوتوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جیسا کہ اسرائیل نے 1800 سال بعد فلسطینی سرزمین پر دوبارہ قبضہ کیا،ویسے ہی بھارت کو متحدہ ہندوستان کی تشکیل کے لیے افغانستان، پاکستان، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش پر قبضہ کرنا چاہیے۔پروگرام کی ویڈیو ایک بھارتی صحافی اشوک سوین نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر کی ہے۔ ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک صارف @BabyEnigmaنے سوال کیا : “نیپال کب بھارت کا حصہ تھا؟ جب نیپال موجود تھا تو ہندوستان نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیپال کے عوام توبھارت کیلئے لڑتے رہے لیکن اب ہمیں سمجھ آئی کے بھارت کے انتہاپسند کیوں نیپال سے نفرت کرتے ہیں ۔ایک اور ٹویٹر صارف محمد حسن نے کہا کہ ہندو توا کے حامی کاغذی شیر سب سے بزدل لوگ ہیں وہ صرف اقلیتوں کو دہشت زدہ کرسکتے ہیں ۔ انہیں اپنی اکثریت پر گھمنڈ ہے انہیں اگر اپنی طاقت پر اتنا ہی غرور ہے تو وہ افغانستان یادیگر ہمسایہ ممالک پر قبضہ کرنے کے بجائے چین سے وہ ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کیوں نہیں کراتے جس پر اس نے قبضہ کررکھا ہے ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…