ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

’گاڑی چڑھا دو، نہ ہم ہونگے، نہ آٹا لینے آئینگے، سڑک پر لیٹے معمر شخص کی دہائی

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں گندم کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور بحران کی وجہ سے آٹا سرکاری نرخوں پر نہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مظاہرین نے وزیراعلیٰ سیکٹرٹریٹ جانے والی شاہراہ پر دھرنا دے دیا،

سستے آٹے کی تلاش میں سرگرداں شہریوں کو جب دو روز سے آٹا نہ ملا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والا زرغون روڈ بلاک کردیا ۔آٹا لینے آیا ایک معمر شخص سڑک پر لیٹ کر دہائی دیتا رہا اور کہتا رہا کہ ہم پر گاڑی چڑھا دو،ہمیں ختم کردو،نہ ہم ہوں گے،نہ آٹا لینے آئیں گے۔ بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپےتک پہنچ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، خواتین اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں، حکومت سے معافی چاہتے ہیں ہمیں آٹا دیں، آٹا نہیں مل رہا۔دوسری جانب فلور ملزمالکان گندم کی نقل وحمل پر بین الصوبائی پابندی کے باوجود تھوڑی بہت گندم اور آٹا لا رہے ہیں جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان سلمان کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے پاسکو سے خرید ی گئی گندم کی 2 لاکھ بوریوں میں سے صرف چند ہزار بوریاں ہی کوئٹہ پہنچ سکی ہیں ، 20 کلو کا تھیلا ہم 1471 میں عوام کو دے رہے تھے لیکن صورتحال گھمبیر اس لیے ہوئی کیونکہ ہماری سپلائی لائن جو بلوچستان کو پنجاب اور سندھ سے فیڈ کرتی ہے وہ کٹ آف ہوگئی تو حالات سنگینی طرف چلے گئے۔بلوچستان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹا بحران کے دوران حکومتی بے حسی قابل افسوس ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو صوبے میں گندم اور آٹے کی فراہمی اور بڑھتے نرخوں کو کنڑول کرنے کے لیے فوری طور پرجامع اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…