کراچی (این این آئی)فٹنس مسائل سے دوچار شاہین شاہ آفریدی کی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات ہوئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کیلئے وقار یونس سے ٹِپس مانگ لیں۔ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر وقار یونس اور شاہین شاہ آفریدی کی مختصر ملاقات ہوئی۔دونوں بائولرز تقریباً 15منٹ تک محو گفتگو رہے۔ ذرائع کے مطابق وقاریونس نے شاہین شاہ آفریدی کو ری رہیب بہتر کرنے کی ٹپس دیں۔قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ بولنگ پریکٹس کرتے رہے، شاہین شاہ آفریدی فل ردھم سے بولنگ کرتے رہے مگر ٹارگٹ اچیو نہیں کرپائے، شاہین آفریدی نے وکٹ پر موجود ٹارگٹ پر بال مارنے کیلئے 22 سے 24 بالز کرائیں۔ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ اسسٹنٹ کوچ عمر رشید کے ہمراہ بولنگ کرتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔
شاہین آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کیلئے وقار یونس سے ٹِپس مانگ لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا
-
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! لاہور میں نیا ٹریفک کریک ڈاؤن شروع
-
ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری
-
سونےکی قیمت میں حیران کن کمی
-
ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری



















































