اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ پاکستان مارکیٹ کے مطابق کرے، پاکستان ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو تیس جون 2023 تک پٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرنے کا پلان بھی دینا ہو گا۔