اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابراعظم کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسامہ میر آج ڈیبیو کررہے ہیں۔قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔