منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مکمل بحران سے بچنے کی کوششیں تیز اسلام آباد کو سعودی عرب اور چین سے ڈالروں کی آمد کا بے چینی سے انتظار

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کے درمیان جو کہ گھٹ کر 4.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے، اسلام آباد سعودی عرب اور چین کی جانب سے ڈالر کی آمد کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہے تاکہ مکمل بحران کے پھٹنے سے بچا جا سکے۔ اگرچہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اشارہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف مشن دو سے تین دن میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار ڈونرز کانفرنس کے موقع پر 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں آئی ایم ایف کے مشن چیف سے ملاقات کریں گے جہاں دونوں فریق پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے انعقاد کے شیڈول کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط حاصل کرنے سے پہلے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس اور چین سے 700 ملین ڈالر تجارتی قرضوں کے طور پر ری فنانسنگ کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہے۔ پاکستان کو اگلے ہفتے چین کو مزید30؍ کروڑ ڈالر کا قرض ادا کرنا ہوگا، اس طرح زرمبادلہ مزید کم ہو جائے گا اور 4.2 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔ اب چیف آف آرمی اسٹاف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستانی حکام توقع کر رہے ہیں کہ سعودی عرب اسلام آباد کو ادائیگیوں کے مکمل توازن کے بحران سے بچانے کے لیے جلد ہی 3 ارب ڈالرز کے اضافی ڈپازٹس فراہم کرے گا۔ اگرچہ دوست ممالک نے آئی ایم ایف پروگرام کے احیاء کے ساتھ اپنی مالی امداد منسلک کی لیکن پاکستانی اعلیٰ حکام نے سعودی عرب کو بحران جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے انتہائی ضروری امداد کی فراہمی کے لیے قائل کرنے کی آخری کوشش کی۔

رابطہ کرنے پر ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت زیر التواء 9ویں جائزے کو 9ویں اور 10ویں جائزے کو اکٹھا کرنے کے بجائے ایک اسٹینڈ لون کے طور پر مکمل کرنا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے کیونکہ اگر دونوں جائزے اکٹھے کر دیے گئے تو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں کچھ اور وقت لگ سکتا ہے جس کا پاکستان اس وقت متحمل نہیں ہو سکتا۔ دسمبر 2022 کے آخر تک تمام شعبوں کا سرکاری ڈیٹا ابھی تک دستیاب نہیں جو فروری 2023 کے تیسرے ہفتے تک دستیاب ہوگا لہٰذا EFF کے تحت زیر التواء 9 ویں جائزہ کو مکمل کیا جانا چاہئے اور پھر 10 واں جائزہ لیا جانا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…