نیویارک(این این آئی)دنیا کے تیسرے امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن نے حاصل کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگایا گیا کہ ہر جانور فی انسٹاگرام پوسٹ پر کتنے پیسے کما سکتا ہے۔اولیویا بینسن کے معاملے میں انسٹاگرام سے باہر کی دنیا کے پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا اور تخمینہ لگایا گیا کہ یہ بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (22 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہے۔رپورٹ کے مطابق اولیویا نے انسٹاگرام سے باہر کی دنیا میں بے مثال کامیابی حاصل کی اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر دولت کمائی۔یہ بلی متعدد اشتہارات کا حصہ بھی بنی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جہاں اس کے نام سے متعدد فین کلبز موجود ہیں۔
معروف گلوکارہ کی بلی 22 ارب روپے سے زیادہ کی مالک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
دفاتر کے چکر لگانے کی جھنجھٹ ختم،نادرا نے زبردست سہولت متعارف کرادی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھانجی اور فریال تالپور کی بیٹی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو نگی
-
شدید سردی ،والدین نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ















































