جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

رواں مالی سال 10سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائیگی، وزیر مملکت برائے نجکاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی خزانے میں اربوں ڈالر حاصل کرنے کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر متفق ہو گیا ہے کہ وہ رواں مالی سال کے اختتام تک 10سرکاری اداروں کی نجکاری کرے گا جس میں دسمبر 2015کے اختتام تک پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری بھی شامل ہے۔ جنگ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے خسارے میں چلنے والے عوامی اداروں کی نجکاری کی حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ تحریک انصاف نے تمام لین دین کے منصفانہ نظام اپنائے جانے پر حمایت کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کے لین دین کااسٹرکچر اس ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ان کے وزارتی دفتر میں دی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا کہ انہوں نے قومی خزانے کو سالانہ 5سو سے 6سو ارب روپے تک کے نقصان سے بچانے کیلئے اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سید خورشید شاہ سے مشورہ مانگا تو انہوں نے کہا کہ پی پی نے اپنے 5سالہ دور میں سرکاری اداروں کو ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کیلئے کئی جتن کیئے جن میں کامیابی نہ ہو سکی لہذا اس بھاری نقصان سے بچنے کیلئے اسٹیٹس کو کے پاس آگے بڑھنے کے سوا کوئی چارہ ہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سےاتصلات سے 800ارب ڈالرز سے زائد کا طویل تنازعہ ابھی تک جاری ہے اور امید ہے کہ اسے جلد حل کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…