ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی وزیر نے عمران خان پر بہن کے ہسپتال پر حملہ کروانے کا الزام لگا دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان نے میری بہن کے اسپتال پر اپنے کونسلروں کے ذریعے حملہ کروایا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور ہسپتال سے ہمارے کروڑوں روپے کے میڈیکل آلات لے کر چلے گئے، اس معاملے میں ڈی پی او نے بھی تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا دراصل سری لنکا بن چکا ہے، صوبے کو کوئی قرض بھی نہیں دیتا، دوسری طرف دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ کرتی ہے، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان نے منہگائی کی سونامی لاکر عوام سے بدلہ لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…