جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قائم علی شاہ تقریر کے دوران آصف زرداری کا نام ہی بھول گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ کے وزیر اعلٰی قائم علی شاہ آئے روز ایسے کام کرتے ہی رہتے ہیں جس سے وہ لوگوں کی نظروں میں آجائیں کبھی وہ اپنی گاڑی بھول جاتے ہیں توکبھی اسمبلی میں اپنی نشست لیکن اس بار تو انہوں نے اس وقت حد کردی جب وہ اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے۔وزیر اعلیٰ ہاو¿س کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں شاہ جی 65 کے معرکے میں مسلح افواج کی لازوال بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے تھے لیکن ان کی زبان مسلسل لڑکھراتی ہی رہی۔ ایک بار سندھ کے سائیں اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے جب کہ ایک موقع تو ایسا بھی آیا جب وہ جوش خطابت میں اپنے پارٹی قائد کو ملک کا موجودہ وزیر اعظم کہہ گئے۔ اس کے علاوہ لفظ ٹیکنالوجی بھی ان سے ادا نہ ہوسکا۔قائم علی شاہ اس سے قبل لاہور میں اپنی گاڑی اور سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھی بھول چکے ہیں لیکن اگر نہیں بھولتے تو وہ وزارت اعلیٰ کا قلمدان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…