اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سٹرپ لگی کیپ پہنتے ہیں جو ہونٹوں کے نیچے تک محدود رہتی ہے اور سینئرصحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے اس سٹرپ کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی کیونکہ بھارتی فوج کی اکثریت یہ نہیں پہنتی، کوئی حتمی جواب تو نہیں مل سکاتاہم دومختلف آراءسامنے آئی ہیں جن میں سے ایک سنجیدہ ہے۔ ا±نہوں نے بتایاکہ دلبیرسنگھ کا تعلق گورکھا رجمنٹ سے بھی رہا اور برطانوی راج کے دوران کسی برطانوی افسر نے گورکھارجمنٹ کے بہت زیادہ باتونی اہلکارکو کم بولنے کاحکم دیا اور ساتھ ہی منہ بند کرنے کے لیے ٹوپی کی پتلی سی پٹی ہونٹوں کے نیچے لگادی جس کے بعد شاید یہ روایت چلی آرہی ہے ، ابھی بھی گورکھا رجمنٹ کے کچھ لوگ یہ پٹی باندھتے ہیں اور کچھ نہیں۔ ایک اور صاحب نے بتایاکہ باقی بھارتی فوج نہیں باندھتی ، فکر نہ کریں، یہ سٹرپ لاسٹک کی ہے ،پاکستان کیساتھ محدود جنگ ہوئی تو آگے کھینچ کر چھوڑیں گے تو غلیل کی طرح انڈین آرمی چیف اڑکر غائب ہوجائیں گے اور محدود جنگ چند سکینڈز کی ہوگی۔ڈاکٹر شاہد مسعود کاکہناتھاکہ یہ معمہ تاحال حل نہیں ہوسکاکہ یہ سٹرپ لاسٹک ہے یا ربڑ یا پھر سادہ گارمنٹس ہے۔
بھارتی آرمی چیف اپنی کیپ کی سٹرپ ہونٹوں کے نیچے کیوں رکھتے ہیں؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)
-
چچا کی جائیداد میں بھتیجوں کا حق وراثت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ہونڈا اور ٹویوٹا نےگاڑیوں کی قیمتوںمیں کمی کر دی ،بعض ماڈلز 5 لاکھ 70 ہزار روپے تک سستے
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں بڑی خرابی، ایپل کا صارفین کے لیے بڑا اعلان
-
سرکاری ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ختم
-
ملک بھر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ
-
عوام کیلئے بڑی خبر، اسٹیٹ بینک نے انعامات دینے کا اعلان کر دیا
-
شدید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا بڑا الرٹ جاری
-
صحت بہتر ہونے کی 7 عام علامات
-
لاہور میں ایک اور غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
-
خیبرپختونخوا میں گورنر راج، خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا
-
خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے
-
سہیل آفریدی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان



















































