جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مجھے بچے چاہئیں لیکن بچوں کی ماں نہیں چاہیے، سلمان خان

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کچھ سال قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ بچوں کے خواہش مند ہیں لیکن فی الحال وہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔بالی وڈ کے بھائی جان نے گزشتہ روز اپنی 57ویں سالگرہ منائی جس کے پیشِ نظر بالی وڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے

انہیں سالگرہ کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں، مداح ان کے پرانے قصوں اور بیانات کا تذکرہ سوشل میڈیا پر کررہے ہیں۔سلمان اکثر ہی بچوں کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آتے نظر آتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بچوں کا تذکرہ کیا تھا۔اداکار کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بچے چاہئیں لیکن بچوں کے ساتھ مائیں بھی آتی ہیں، مجھے بچے کی ماں نہیں چاہیے لیکن بچوں کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے۔سلمان نے یہ بھی کہا مجھے بچوں کی ماں نہیں چاہیے البتہ میرے پاس بچوں کو سنبھالنے کے لیے پورا گاؤں ہوگا۔خیال رہے کہ ماضی میں سلمان خان کے متعدد اداکاراؤں سے معاشقے کی خبریں سامنے آئیں لیکن انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…