جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

لالک جان شہید کی ایسی کاری ضرب جو دشمن ابھی تک نہیں بھلا سکے

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انیس سو پینسٹھ کی جنگ سے لے کر کارگل کے محاذ تک وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں نے تاریخ میں دلیری اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں ۔ ایسی ہی ایک مثال حولدار لالک جان شہید کی ہے جنہوں نے کارگل جنگ میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جو وہ صدیوں نہیں بھلا سکے گا۔ معرکہ کارگل میں رضا کارانہ طور پر شرکت کرنے والے 12 این ایل آئی رجمنٹ کے حولدار لالک جان شہید کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تھا۔کارگل جنگ کے دوران جب دشمن نے پاک فوج پر زمینی حملہ کیا تو قوم کے اس نڈر فرزند نے زخموں سے چور ہونے کے باوجود کئی گھنٹے تک دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اسے ناکوں چنے چبوا دیئے۔لالک جان شہید نشان حیدر نے 7 جولائی 1999 کو دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے ملک کی خاطر اپنی زندگی نچھاور کر دی اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔ لالک جان شہید کے بارے میں ان کے عزیزوں کا کہنا ہے لالک جان شہید نے جو قابل فخر کارنامہ سر انجام دیا اس پر انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا جو ان کے لئے باعث فخرہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…