جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مسلز کوخوبصورت بنانے والی آسان گھریلو ورزشیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(نیوز ڈیسک) خوبصورت سمارٹ جسم کیلئے کمر سے اضافی چربی ختم کرکے اسے سپاٹ شکل میں لانا بہت ضروری ہے اور اگر آپ اس مقصد کے حصول کیلئے جم نہیں جاپارہے تو مندرجہ ذیل ورزشیں باآسانی گھر پر کرکے سمارٹ جسم حاصل کرنا ممکن بناسکتے ہیں۔ سب سے پہلے پیٹ کے بل لیٹ جائیںاور بالترتیب درج ذیل ورزش کریں۔ ہاتھوں اور پنجوں کے بل جسم کو اوپر اٹھائیں۔پھردائیں گھنٹے کو اپنے ناک کی طرف لائیں۔ اب ٹانگ کو پیچھے پھیلا کر سیدھا کریں۔ یہی عمل آٹھ بار دہرائیں۔ اب یہی عمل آٹھ بار بائیں ٹانگ کے ساتھ دہرائیں۔ دوسراطریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹ جائیں۔ دونوں ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر جسم کے ساتھ نوے ڈگری کا زاویہ بنائیں۔ بازﺅں کو سر سے اوپر پھیلادیں اور سانس اندر کھینچ لیں۔ سانس کو باہر کھینچتے ہوئے ٹانگوں کو اتنا نیچا کریں کہ جسم کے ساتھ وی کی شکل بن جائے اور سانس خارج کریں۔ یہی عمل 15 دفعہ دہرائیں۔
تیسرایہ بھی کرسکتے ہیں کہ کمر کے بل لیٹ جائیں۔ گھٹنوں کو اوپر اٹھا کر جسم کے ساتھ نوے ڈگری کا زاویہ بنائیں۔ اب سر کے پیچھے ہاتھ رکھیں اور پیٹ کو اندر سکیڑتے ہوئے جسم کو گھٹنوں کی طرف لے جائیں، سانس اندر کھینچ کر پانچ سیکنڈ کیلئے اسی حالت میں رہیں۔ اب سانس خارج کرکے جسم کو پیچھے لائیں اور ٹانگوں کو جسم کے ساتھ 45 ڈگری کے زاویہ پر 10 سیکنڈ کیلئے رکھیں۔ یہی عمل 10 دفعہ دہرائیں۔ابتدائ میں آپ کو مشکل درپیش آسکتی ہے لیکن یہ ورزشیں نہایت مفید ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…