کراچی(نیوزڈیسک)آپ نے کھانوں کوذائقہ دار بنانے کے لئے کڑی پتوں کا استعمال تو کئی بارکیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے ذریعے بالوں کو لمبا اور گھنا بنایا جاسکتا ہے۔
کڑے کے پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں تب تک ابالیں جب تک تیل سیاہ نہ ہوجائے۔اب اس تیل کو ٹھنڈا ہونے پر سر کا مساج کریں۔آپ کو نہ صرف سکون آئے گا بلکہ آپ کے بال بھی گھنے اور لمبے ہونے لگیں گے۔ آپ چاہیں تو ان کڑی پتوں اور ناریل کے تیل کا پیسٹ بنا کر اسے سر میں لگاسکتے ہیں۔اس پیسٹ کو لگانے کے بعد 30منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔اس نسخے سے آپ کے گرے ہوئے بال بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو وہ بھی ر±ک جائیں گے۔اس نسخے کو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کرکے آپ بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
کڑی کے پتوں کے ذریعے بال کو لمبا اور گھنا بنانے کا آسان اور منفرد طریقہ
6
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں