جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا سب سے خطرناک نقصان بے نقاب

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے لیکن یہ بات شاید آپ لوگ نہ جانتے ہوں کہ سورج کی روشنی میں موبائل فون کا استعمال کرنا اور بھی خطرناک ہے اور اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ گھر سے باہر موبائل فون، لیپ ٹاپ یا ٹیب استعمال کرنے سے سورج کی خطرناک الٹروائلٹ شعاعیں اس کی سکرین سے ٹکراتی اور اور منعکس ہو کر آپ کے جسم پر پڑتی ہیں جس سے کینسر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو گھر سے باہر سورج کے براہ راست روشنی میں موبائل فون یا ایسی ہی کوئی اور ڈیوائس استعمال کرنی ہی ہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے ہاتھ، چہرہ، گردن اور آنکھوں سمیت جس کے تمام عضو ڈھانپے ہوئے ہونے چاہئیں تاکہ ان پرمنعکس کر آنے والی شعاعیں براہ راست نہ پڑی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے میں لوگوں کو آنکھوں پر سیاہ چشمہ پہننا چاہیے، چہرے پر سن کریم لگانی چاہیے اور کسی کپڑے سے اپنی گردن کو ڈھانپ لینا چاہیے۔
یونیورسٹی آف نیو میکسیکوکے ماہرین کی ٹیم نے کئی موبائل فون، لیپ ٹاپ، آئی پیڈ ودیگر ایسی ہی مصنوعات دھوپ میں رکھ کر الٹرا وائلٹ شعاعیں ناپنے والے میٹر سے اس بات کا پتا چلایا کہ یہ کس قدر ان شعاعوں کو منعکس کرتی ہیں۔اس دوران انکشاف ہوا کہ ایک آئی پیڈ 85فیصد شعاعیں منعکس کر تا ہے جبکہ میک بک 75فیصد۔ پروفیسر اور تحقیق کارمیری لوگیو کا کہنا تھا کہ یہ ان ڈیوائسز کی سکرین کے سائز پر منحصر ہے کہ وہ کتنی شعاعیں منعکس کرتے ہیں۔ جس ڈیوائس کی سکرین جتنی بڑی ہو گی وہ اتنی ہی زیادہ الٹرا وائلٹ شعاعیں منعکس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون یا دیگر ایسی ڈیوائسز عام طور پر لوگوں سے رابطے یا تفریح کے لیے استعمال کی جاتی ہیں اس لیے کوئی وجہ نہیں کہ گھر سے باہر ان کا استعمال کم نہ کیا جا سکے۔ہمیں گھر سے باہر محض انتہائی ضرورت کے وقت ان ڈیوائسز کا استعمال کرنا چاہیے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…