جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے قائدین ،سابق وزراءڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پرخوش کیوں ہیں ؟

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر طبل جنگ بجا دیا لیکن پارٹی کے دیگر قائدین اور سابق وزراءخوش ہیں‘ یہ وہ لوگ ہیں جن کی سیاست کو ڈاکٹر عاصم جیسے پیرا شوٹرز نے تباہ کر دیا تھا۔جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں انکشاف کیاہے کہ ‘ کون نہیں جانتا ڈاکٹر عاصم نے ایک دن میں 19 میڈیکل کالج منظور کرا دیئے‘ کون نہیں جانتا 1500 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا اور کون نہیں جانتا یہ اقتدار کے دنوں میں اس قدر طاقتور تھے کہ یہ فون اٹھا کر کسی بھی وزیر کی ماں بہن ایک کر دیتے تھے چنانچہ آج ماں بہن کروانے والے تمام لوگ اس گرفتاری پر خوش ہیں اور یہ اس کیس کو منطقی نتیجے تک پہنچتا بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسرا شاکنگ پہلو دولت کی حرص ہے‘ آپ نے اربوں روپے کما لئے لیکن وہ رقم آج کہاں ہے؟ یہ دوسرے ملکوں میں پڑی ہے‘ یہ رقم اب ضبط ہو جائے گی یا پھر آپ کے دوست‘ عزیز یا رشتے دار کھا جائیں گے‘ آپ آج خود جیل میں ہیں‘ خاندان سڑکوں پر رل رہا ہے‘ مستقبل میں بھی عدالتیں ہوں گی اور وکیل اور مقدمے ہوں گے اور جیل کی کوٹھڑیاں ہوں گی چنانچہ پھر اس ساری بے ایمانی کا کیا فائدہ ہوا؟



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…