جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وکی پیڈیا کے جعلی ایڈیٹر چھوٹی کمپنیوں اور مشہور افراد کو بلیک میل کررہے ہیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانیہ کے سیکڑوں چھوٹے بزنس مین اور مشہور شخصیات کو وکی پیڈیا کے ’بدخصلت‘ ایڈیٹرز بلیک میل کرکے ان سے سیکڑوں پونڈ وصول کررہے ہیں۔ ’انڈپینڈنٹ‘ کے مطابق بلیک میلنگ کا شکار ہونے والوں میں ڈورسیٹ کا ایک ویڈنگ فوٹو گرافر سے لے کر شورڈچ کا ایک جیولر تک شامل ہیں ، جن سے وکی پیڈیا پر ان کے بزنس سے متعلق صفحے کو ’’محفوظ‘‘ یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے سیکڑوں پونڈ مانگے جاتے ہیں گذشتہ روز وکی پیڈیا نےاس فراڈیے گروپ کے خلاف ایکشن لے کر 381اکاؤنٹس بلاک کردئے ۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اکاوٗنٹس وکی پیڈیا کے یوزر کنٹرول کررہے تھے ،جو معاوضے کے بدلے کمپنیوں اور افراد سے متعلق صفحات میں تبدیلیاں کرنے کی پیش کش کرتے تھے فراڈیوں کی اصل شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی یہ فراڈیے افراد یا کمپنیوں کے ویب پیچ ہٹاکر مطلع کرتھے کہ آپ کا صفحہ وکی پیڈیا انتظامیہ نے حد سے زیادہ پروموشنل مواد کی بنا پر منسوخ کردیا ہے، اور پھر صفحہ بحال کرنے کے لیے سیکڑوں پونڈ کا تقاضا کیا جاتا تھا اور بعض کیسوں میں انٹرنیٹ پر صفحہ برقرار رکھنے کے لیے ماہانہ معاوضہ طے کیا جاتا تھا۔ یہ فراڈیے خود کو وکی پیڈیا کا ایڈمنسٹریٹر یا ایڈیٹر ظاہر کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…