جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

جے ایف 17تھنڈر نے پاک فضاﺅں کومحفوظ تربنادیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )پاکستانی ساختہ جدیدترین جنگی لڑاکاطیارہ جے ایف 17تھنڈر نے پاک فضاﺅں کومحفوظ تربنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارہ چین کی مدد سے پاکستان میں بنایا گیا۔ یہ لڑاکا طیارہ نہ صرف جدید ترین ہے بلکہ وزن میں بھی بے حد ہلکا ہے۔ اس پھرتیلے فضائی محافظ کی شمولیت نے پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل ڈاکٹرائن کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔جے ایف 17 تھنڈر سمارٹ فائٹر کی کل لمبائی 14 اعشاریہ 26 اور اونچائی 4 اعشاریہ 775 میٹرہے۔ اس کے پر 9 میٹر طویل ہیں۔ یہ جنگی طیارہ 9 ہزار ایک سو کلوگرام سے لے کر 12 ہزار 400 کلوگرام تک وزنی ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ایک ہزار دو سو18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھر سکتا ہے۔جے ایف 17 تھنڈر کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ محض 823 میٹر کے چھوٹے رن وے پر لینڈنگ اور 610 میٹر کے مختصر تین رن وے سے ٹیک آف کر سکتا ہے۔جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت کے بعد پاک فضائیہ نے امریکی و فرانسیسی ساختہ جنگی طیاروں میراج تھری، مگ 21 اور ایف فائیو کو خیرباد کہنا شروع کر دیا ہے۔اگلے پانچ برسوں کے دوران مزید 200 جے ایف 17 تھنڈر طیارے ایئر فورس کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائینگے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…