جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سندھ کی تقسیم ،عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،پیپلزپارٹی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(نیوزڈیسک))پیپلزپارٹی نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کی بات ,کرناگناہ ہے اورایسی بات کرنےوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اور ایم این اے محمد ایاز سومرو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم این اے فریال تالپور نے کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کرکے پارٹی میں نئی جان ڈالی ہے اور انہیں ہدایات دیں ہے کہ وہ پہلے کی طرح عوام کی خدمت جاری رکھیں، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کی مزید خدمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ کے رد کرچکے ہیں جا اندازہ انہیں سندھ کے دورے کے دوران ہوچکا ہے انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ وہ سندھ کے بڑے شخصیات اس کی پارٹی میں شامل ہونگے لیکن سندھ سے کوئی بھی ان کے پارٹی میں شامل نہیں ہوا اور جہاں جہاں انہوں نے جلسے کیے وہاں 100 سے زائد لوگ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آمریت کی پیدوار ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرنے والے عمران خان بتائیں کہ کے پی کے میں کون سے دودھ اور شہد کی ندیاں بہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کوئی کھیل نہیں ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ کے میدان آباد کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے بھی گناہ ہے لیکن یہ بات سوچنا بھی گناہ عظیم ہے ایسے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جب تک پیپلز پارٹی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…