لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان بار کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکلا کے ساتھ رویے کیخلاف قرارداد مںظور کر لی۔ پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کے اعزاز میں ہونے والی الوداعی تقریب کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے کسی الوداعی تقریب کا اہتمام نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے اعزاز میں ہونے والے ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔